9 مارچ 2011 - 20:30

لیبیا کے شہر مصراتہ کے باشندے قذافی کے کرائے کے فوجیوں کے حملوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہوچکے ہیں۔

ابنا: لیبیا کے انقلابی جوانوں کے ترجمان نے کہا ہے قذافی کے فوجی مصراتہ سے پچيس کلومیٹر دوری پرتعینات ہیں جس کے پیش نظر مصراتہ کے عوام مقابلے کے لئے آمادہ ہوچکے ہیں۔ انقلابی جوانوں کے ترجمان نے بتایا ہےکہ شہر میں اشیاء خورو نوش کی کمی نہیں البتہ دوا‌ؤں اور طبی سازو سامان کی قلت ہے۔ معمرقذافی نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ بن غازی میں قائم ہونےوالی قومی کونسل غداروں کی کونسل ہے اور ہم ان کو سزا دیں گے یہ ایسی حالت میں ہے کہ لیبیاء کے شہر ایک ایک کرکے قذافی کی حکومت کے ہاتھوں سے نکلتے جار ہے ہيں بن غازی میں تشکیل شدہ قومی کونسل نے معمرقذافی کو مہلت دی ہے کہ وہ بہتر گھنٹوں میں اقتدار سے کنارہ کش ہوجائيں ۔ لیبیاء کے مشرقی شہروں اور راس لانوف میں قذافی کی حکومت کے فوجی عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہيں مگر انقلابیوں کا کہنا ہے کہ وہ موت سے نہيں ڈرتے جب تک وہ قذافی کو اقتدار سے باہر نہیں کردیں گے اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110